صدر زرداری نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے اختلاف پر وفاقی وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کر لیا

صدر زرداری نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے اختلاف پر وفاقی وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کر لیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے بڑھتی کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے۔

صدر زرداری نے وزیر داخلہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں دونوں صوبوں کی جانب سے امدادی اقدامات کے اختلافات پر غور کیا گیا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت چاہتی ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے فراہم کی جائے، جبکہ پنجاب کی مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس طریقہ کار کو مسترد کر دیا ہے۔اس معاملے پر دونوں صوبائی وزراء مسلسل پریس کانفرنسز کر کے ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں، جس کے بعد صدر کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو فوری کارروائی کے لیے کراچی طلب کرنا پڑا۔