عثمان وزیر کی اگلی پروفیشنل فائٹ ویزا مسائل کی وجہ سے منسوخ

عثمان وزیر کی اگلی پروفیشنل فائٹ ویزا مسائل کی وجہ سے منسوخ

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی انگلینڈ میں میکسیکو کے گارشیا لوپیز کے ساتھ 7 دسمبر کو ہونے والی پروفیشنل فائٹ ویزا مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔

 عثمان وزیر، جو اب تک اپنی 14 پروفیشنل فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں، نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اب یہ فائٹ فروری میں کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔عثمان وزیر نے بروقت ویزا کے اجرا کے لیے حکومتی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مسائل ان کے کیریئر پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ جلد اپنی فائٹ کا شیڈول دوبارہ جاری کریں گے۔یہ صورتحال پاکستان میں باکسرز کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرتی ہے، جہاں عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے بروقت ویزا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ عثمان وزیر نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان کی مدد کرے گی تاکہ آئندہ ایسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔