کوئٹہ: پنجگور کے علاقے بالگتر میں ایف سی چوکی پر حملے کے دوران تین اہلکار شہید اور تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چار اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔