کوئٹہ: پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان کے گھر پر پہلے دستی بم پھینکا اور بعد ازاں خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔حملے کے نتیجے میں پیر جان شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔