سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا اعلان، بسیں جلد سڑکوں پر چلائی جائیں گی

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا اعلان، بسیں جلد سڑکوں پر چلائی جائیں گی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئی ہیں اور ان شاء اللہ جلد شہر کی سڑکوں پر چلائی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یہ بسیں محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کے معیار اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بسیں عوام کی سہولت اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔