شیخوپورہ:شراب کے کارخانے پر چھاپہ ،سینکڑوں بوتلیں بر آمد

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ ہا ئوسنگ کالونی پولیس نے گھر میں قائم مبینہ شراب کے کارخانے کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے سینکڑوں بوتلیں شراب بر آمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ہا ئوسنگ کالونی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گھر میں شراب کی تیاری اور ذخیرہ کرنے کے مبینہ مرکز کو پکڑا پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار کرکے بر آمد ہونے والی سینکڑوں بوتلیں قبضے میں لے لیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔