موبائلز سکواڈ نے 17اشتہاری ،18عدالتی مفرور دھر لئے

ای پولیس ایپ کی مدد سے33981سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک ،نیلی بتی والی 118 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں 
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران 17 اشتہاری اور18 عدالتی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا گرفتارترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے33981سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیاناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاداخلی و خارجی راستوں پر 7240 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاسیاہ شیشے،نیلی بتی والی 118 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے