220 اشتہا ریوں ، 143 عدالتی مفرور ور 33 عادی مجرمان کو گرفتار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایات پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کا سلسلہ نومبر میں بھی مؤثر انداز میں جاری رہاموبائلز سکواڈ کی جانب سے ماہِ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر 573 ملزمان کو گرفتار کیا گیاترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق ای پولیس ایپ اور جدید سائنٹفک طریقہ کار کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق موبائلز سکواڈ نے نومبر میں 220 اشتہاری ملزمان جبکہ 143 عدالتی مفروران اور 33 عادی مجرمان کو گرفتار کیا ای پولیس سافٹ ویئر کے ذریعے 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد شہریوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ دورانِ ماہ 59 ہزار 396 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی بھی پڑتال کی گئی۔منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مجاہد اسکواڈ نے 352 بوتلیں شراب، 520 گرام آئس اور دیگر منشیات برآمد کیں۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 19 پسٹلز، 13 رائفلیں اور درجنوں گولیاں و میگزینز قبضے میں لی گئیں۔150 بلیک پیپر اور نیلی بتی والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ایس پی موبائلز اختر نواز نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، جن میں نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ شامل ہیں، پر قائم ای پولیس پوسٹس جدید سافٹ ویئر کی مدد سے ملزمان، مفرور مجرمان اور چوری شدہ یا جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی شناخت کر رہی ہیں۔شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے اس نگرانی کو مزید موثر اور سخت بنایا جا رہا ہے۔