موبائلز سکواڈ سرگرم،37 ملزم دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ موبائلز سکواڈ نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 37 ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 14 اشتہاری، 4 عادی مجرمان اور 19 عدالتی مفروران کو ای پولیس ایپ کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 82 ہزار 145 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 16 ہزار 912 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کی جامع چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران 3 پستول اور رائفلیں برآمد کی گئیں جبکہ سیاہ پیپر اور نیلی بتی استعمال کرنے والی 197 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکوں پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی مشکوک یا مطلوب شخص کو شہر میں داخل ہونے یا فرار ہونے سے روکا جا سکے۔