کھیوڑہ: باپ نے دو بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا

کھیوڑہ (خصوصی رپورٹ ) گھریلو ناچاقی پر باپ نے دو بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ محلہ اسلام گنج میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 9 ماہ کا گلیبل اور 8 سال کی انجل کو مبینہ طور پر ان کے والد قیصر غوری نے گلا دبا کر قتل کیا، بچوں کے قتل کامقدمہ ان کی والدہ سونیا کی مدعیت میں والد قیصر غوری اور دادا یعقوب پر درج کرلیا گیا، مدعیہ سونیا کے مطابق اس کا خاوند اکثر مار پیٹ کرتا تھا۔