کھیوڑہ(آئی این پی)پہاڑی چشمہ "میٹھا پتن" میں پکنک کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 4 نوجوان ڈوب گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق مسیحی برادری سے بتایا جا رہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے نوجوانوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔