علی احمد ،زاہدہ پروین اور دو نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
صدرگوگیرہ(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر گوگیرہ کی حدود بستی ریاض آباد میں شہری اللہ یار کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ گوگیرہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیااور مقتول اللہ یار کے بھائی ثمن عباس کی مدعیت میں علی احمد ،زاہدہ پروین اور دو نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔