محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع دن بھر صاف رہے گا جبکہ موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق شہر میں ہلکی ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی۔ کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے، تاہم رات کے اوقات میں موسم معمولی طور پر ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے۔