اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے 5 ہزار ملازمتیں ختم کر دیں

 نیویارک (آئی ا ین پی )اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے(یو این ایچ سی آر) نے اعلان کیا ہے کہ عالمی امداد میں شدید کمی کے بعد اس نے رواں سال تقریبا 5 ہزار ملازمتیں ختم کر دی ہیں، ادارے کے سربراہ نے اس بحران کے پیچھے موجود تباہ کن سیاسی فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق یو این ایچ سی آر دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی نقل مکانی سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں امریکا (جو روایتی طور پر دنیا کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ رہا ہے) نے غیر ملکی امداد میں بڑی کٹوتیاں کیں، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں انتشار پیدا ہوا