نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ مالی بحران کی وجہ سے سخت اقدامات پر مجبور ہوگیا ۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بتایا ہے کہ امریکی بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث ادارہ شدید دبا میں ہے اور اسی وجہ سے آئندہ سال کے بجٹ میں بڑی کمی اور ملازمتوں کی کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ اس وقت سنگین مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ادارے کو اپنے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ، جو اس سال کے مقابلے میں تقریبا 15 فیصد کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 18 فیصد سے زائد ملازمتیں ختم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے تاکہ ادارہ اپنے محدود مالی وسائل کے اندر رہ کر کام جاری رکھ سکے۔انتونیو گوتریس نے عالمی برادری، خصوصا بڑے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے مالی وعدے پورے کریں، ورنہ اقوام متحدہ کے پروگرامز، عالمی امن مشنز اور انسانی ہمدردی کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔