پناہ گزینوں میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں جو خطرات سے دوچار ہیں:رپورٹ
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے انکشاف کیا ہے پاکستان میں موجود تقریبا ایک لاکھ 10ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کو بین الاقوامی تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔پناہ گزینوں میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن( پی او آر) کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں جو کہ خطرات سے دوچار ہیں اور مخصوص یا مجموعی کمزوریوں کی بنا پر تیسرے ملک میں آبادکاری(ری سیٹلمنٹ) کے اہل ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات یو این ایچ سی آر کے تازہ ترین حقائق نامے میں سامنے آئی ہے ۔ پاکستان میں ری سیٹلمنٹ پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے اور اب تک 20ہزار سے زائد کمزور پناہ گزین محفوظ ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو دوبارہ شروع کر سکیں۔سال 2021 میں افغانستان کی صورتحال میں تبدیلی کے بعد بین الاقوامی برادری نے افغان پناہ گزینوں کی ری سیٹلمنٹ میں نئی دلچسپی ظاہر کی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے لیے ری سیٹلمنٹ کوٹے میں اضافہ ہوا