افغان پناہ گزینوں کی جڑواں شہروں سے بے دخلی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

 اسلام آباد(آئی این پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین   اور عالمی ادارہ برائے نقل مکانی  نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے بے دخلی یا ملک بدری کا سامنا کرنے کی حالیہ پیش رفت کے بعد  اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے اس منتقلی کے طریقہ کار اور ٹائم فریم کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز  جاری  ایک  مشترکہ بیان میں یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم نے کہا ہے کہ باوقار اقدام کے لیے منصوبہ بندی کا غیر یقینی وقت تنا ئوکی صورت حال کو بڑھا رہا ہے، اس طرح کے اقدام کے ذریعہ معاش اور بچوں کی تعلیم پر فوری اثرات کا ذکر نہیں کیا جاسکتا