کراچی اور ڈھاکہ کو 2050 تک 54 لاکھ موسمیاتی پناہ گزینوں کا سامنا ہوگا اقوام متحدہ

 دنیا صنعتی ترقی سے پہلے کی سطح سے 1.5 سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہوتی ہے تو کراچی اور ڈھاکہ  ایشیا ء بحرالکاہل خطے کے صرف دو شہر ہوں گے جہاں تارکین وطن آئیں گے
نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ  کی ایک رپورٹ  میں کہا گیا ہے  اگر دنیا صنعتی ترقی سے پہلے کی سطح سے 1.5 سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہوتی ہے تو عالمی جنوب کے 10 شہروں میں کراچی اور ڈھاکہ  ایشیا بحرالکاہل خطے کے صرف دو شہر ہوں گے جہاں 2050 تک 80 لاکھ موسمیاتی تارکین وطن آئیں گے۔  اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل(یو این-ایس کیپ) کی  ایشیا اور بحرالکاہل میں شہری تبدیلی: ترقی سے لچک تک رپورٹ کے مطابق ان 10 شہروں میں سے کراچی اور ڈھاکہ میں آب و ہوا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقل مکانی کا امکان ہے، ڈھاکہ میں اضافی 30 لاکھ 70 ہزار اور کراچی میں 24 لاکھ اضافی افراد کی آمد متوقع ہے۔یہ رپورٹ آئندہ ماہ بنکاک میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کے 81 ویں سالانہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔