ہم پوری انسانیت کی مشترکہ تقدیر کے لئے کام کر رہے ہیں:چینی سفیر

چینی سفارت خانے میں مشترکہ چاند کا وسط خزاں فیسٹیول کا انعقاد ، آصفہ بھٹوزرداری   کی شرکت
 اسلام آباد(آئی  این پی)چینی سفارتخانے میں مشترکہ چاند کا وسط خزاں فیسٹیول منانے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  خاتون اول  آصفہ بھٹو زرداری  نے بھی شرکت کی ۔منگل کو اسلام آباد میں چینی سفارت خانے  "ایک مشترکہ بیمنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز" کے وسط خزاں فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں چینی ڈاکٹروں کے تعاون سے دل کی سرجری سے گزرنے والے بچوں یا ان کے والدین  نے شرکت کی ‘ ۔ چینی  سفیر نے کہا کہ دل کی بیماری سے متاثرہ بچوں کے ساتھ بیٹھنا دونوں ممالک کی جانب سے خیر سگالی اور نیک عمل ہے۔۔ انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے اپنے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔چینی سفیر  نے مزید کہا کہ ہم پوری انسانیت کی مشترکہ تقدیر کے لیے کام کر رہے ہیں۔