گلوبل گورننس انیشی ایٹو انسانیت کے مشترکہ مستقبل کو روشن کر سکتا ہے، چینی میڈیا

    بیجنگ (یواین پی) جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ'' اخلاقی معیار اور اپنی مرضی''کا پرچم لہراتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ انہیں بین الاقوامی قانون کی ضرورت نہیں، اور ایک بار پھر گرین لینڈ کی خودمختاری کی جانب نظریں جماتے ہیں، تو دنیا کے سامنے ایک ایسا منظر ابھرتا ہے جو سوال اٹھاتا ہے کہ کیا بالادستی کی سیاست کا بھوت جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم عالمی نظام سے آزاد ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور دنیا کو دوبارہ اس دور کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے جہاں ''جنگل کا قانون'' رائج تھا؟۔ درجنوں بین الاقوامی تنظیموں سے کھلے عام دستبرداری سے لے کر وینزویلا کی خودمختاری و داخلی امور میں جارحانہ فوجی مداخلت تک، واقعات کا سلسلہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ یکطرفہ طرزِ عمل اور بالادستی کی پالیسیاں اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی عالمی نظام کی بنیادوں کو غیر معمولی شدت سے ہلا رہی ہیں