اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آبا د ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ایکس اکائونٹ پوسٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر متعلقہ فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔