اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی اے نے بانی کا ایکس اکائونٹ بند کرانے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیل شامل ہے۔ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مختلف ادوار میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرانے کے لیے ایکس کو لکھا ، تاہم یہ درخواستیں موثر ثابت نہ ہو سکیں۔