اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد کیس کی سماعت 24 فروری کوہوگی جبکہ پی ٹی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں جواب داخل کرایا تاہم عدالت نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر کیس کی سماعت کریں گے۔سابقہ سماعت پر فاضل جج نے کہاتھا کہ اگر ملاقات کرائی گئی تو کیس آگے بڑھ سکے گا اور اس حوالے سے مناسب احکامات جاری کیے جائیں گیانھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں