چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کا حکمنامہ جاری کیا
اسلام آباد(آئی این پی )جعلی بینک اکائونٹ کیس میں اہم پیش رفت ، نیب نے احتساب عدالت کے 8 اکتوبر 2025 کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات کو قابلِ غور قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کا حکمنامہ جاری کیا۔نیب کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر 2022 کا منجمد اثاثوں سے متعلق حکم واپس لیا تھا۔ نیب نے مقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت کا حکم ریکارڈ پر موجود اہم مواد کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے