سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست رہاہے:ایازصادق

پاکستان ، سعودی عر  ب  سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کا مظہر ہے
 دونوں کے تعلقات عقیدت ، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہیں: سعودی شوری کونسل کے چیئرمین  سے گفتگو
 اسلا م آباد  (آئی این پی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے کہا ہے  پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے تعلقات عقیدت ، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہیں،سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست ہے،پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابرہیم الشیخ  نے ملاقات  کی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کا اس موقع پر کہناتھا کہ اسٹریٹجک معاہدہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز اور باعث فخر ہے،  معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے