بنگلہ دیش مدبر، ، مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا، سر دار ایازصادق

     اسلام آباد (یواین پی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم محترمہ خالدہ ضیاء کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بنگلہ دیش ایک مدبر، تجربہ کار اور مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا۔ اپنے بیان میں سردار ایاز صادق نے کہاکہ محترمہ خالدہ ضیاء نے بنگلہ دیش کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا، محترمہ خالدہ ضیاء کا شمار جنوبی ایشیا کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بنگلہ دیش ایک مدبر، تجربہ کار اور مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا، محترمہ خالدہ ضیاء کی سیاسی خدمات، اور جمہوری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام بنگلہ دیش کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے محترمہ خالدہ ضیاء کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاء کی ۔