غلطی سے ڈرون جنوبی کوریا میں داخل، شمالی کوریا نے فوری معافی مانگ لی

غلطی سے ڈرون جنوبی کوریا میں داخل، شمالی کوریا نے فوری معافی مانگ لی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے غیرمجاز ڈرون دراندازی کے معاملے پر معافی مانگنے پر جنوبی کوریا کے صدر لی جائی میونگ کو وسیع النظر اور صاف گو انسان قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر لی جائی میونگ نے کابینہ کے اجلاس کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ کارروائی ان کی حکومت کی جانب سے نہیں تھی، تاہم اس طرح کے لاپرواہ اقدام سے پیدا ہونے والی غیر ضروری فوجی کشیدگی پر وہ شمالی کوریا سے معذرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ “اگرچہ یہ ہماری حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں تھی، لیکن ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر ہم شمالی کوریا سے معافی چاہتے ہیں۔”سرکاری خبر رساں ادارے کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کے مطابق کم یو جونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر کا یہ طرز عمل دانشمندانہ اور کھلے ذہن کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بھی اس اقدام کو صاف گو اور وسیع النظر قیادت کا رویہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جنوری میں الزام عائد کیا تھا کہ جنوبی کوریا نے متعدد ڈرون پروازوں کے ذریعے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ پیانگ یانگ کے مطابق 4 جنوری کو ایک ڈرون نے اہم تنصیبات کی تصاویر بھی بنائیں تاہم بعد میں اسے مار گرایا گیا۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے استغاثہ نے گزشتہ ہفتے اس مبینہ دراندازی کے سلسلے میں تین شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے، جبکہ نیشنل انٹیلی جنس سروس کے ایک اہلکار اور دو حاضر سروس فوجی افسران کو بھی ڈرون پروازوں میں مبینہ کردار کے باعث استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔