مانگا منڈی میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 19 سالہ نوجوان جاں بحق

مانگا منڈی میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 19 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔