لاہور (ویب ڈیسک): مانگا منڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عامر سہیل اور فضل الہٰی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے نقدی، ایک تولہ سونے کی چین اور ایک تولہ سونے کی بالیاں برآمد کر لیں۔ ملزمان گھروں میں داخل ہو کر نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے ایک پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں ملزمان نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔