لاہور (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء بیرسٹر ملک عمیر سیف کھوکھر نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شعیب خرم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹر عمیر سیف کھوکھر نے شعیب خرم کو ان کے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے شعیب خرم کی قیادت میں تفتیشی نظام مزید مضبوط اور مؤثر ہوگا جس سے مقدمات کی تحقیقات کے عمل میں شفافیت اور انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی۔بیرسٹر عمیر سیف کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور حکومت پولیس فورس کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ملاقات کے دوران پی ایس ٹو منسٹر رانا سہیل، رفاقت ریاض اور پروفیسر اشرف بھی موجود تھے۔