لاہور(کرائم رپورٹر)شعیب خرم جانباز کی زیرِ صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس منعقد ہواجس میں تبدیلی? تفتیش کے 12 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس شہزادہ سلطان (ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب) کی ہدایت پر طلب کیا گیا تھااجلاس میں احمد شاہ نواز، خالد محمود افضل، حبیب اللہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور آر آئی بی (RIB) کے تفتیشی افسران کو بھی سنا گیا اور مقدمات کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان نے ہدایت کی کہ مقدمات کی تبدیلی? تفتیش کے لیے باقاعدگی سے سٹینڈنگ ریویو بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ شفاف اور میرٹ پر مبنی فیصلے ممکن بنائے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تبدیلی? تفتیش سے متعلق تمام زیرِ التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔اجلاس کے دوران افسران کو ہدایت کی گئی کہ تفتیش کے عمل میں پیشہ ورانہ معیار، شفافیت اور قانونی تقاضوں کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔