38غیر قانونی املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے38املاک سربمہراورکینال روڈ پرایک غیرقانونی تعمیرمسمارکر دی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ،ماڈل ٹا ئون ایکسٹینشن، فیصل ٹا ئون، قائدا عظم ٹا ئون، گورنمنٹ سپیریئر سروسز سکیم میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ پرایک غیرقانونی تعمیر مسمار کر دی۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرماڈل ٹا ئون ایکسٹینشن، فیصل ٹا ئون میں 17املاک، قائداعظم ٹا ئون میں 11املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران گورنمنٹ سپیریئر سروسز سکیم میں 10املاک سربمہر کر دیں۔