غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن 114 املاک سربمہر

لاہور(خصوصی رپورٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹائون پلاننگ ونگ نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 114املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، بابر بلاک نیو گارڈن ٹائون، شادباغ، گلشن راوی، نیو مسلم ٹائون اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔غیر قانونی کمرشل استعمال پرڈیفنس روڈ پر 55املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پربابربلاک نیو گارڈن ٹائون میں 7املاک، شاد باغ، گلشن راوی اور نیو مسلم ٹائون میں 42املاک سیل کی گئیں۔