گلی میں خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل

 پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزم خالد کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ گلی میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کی ہدایت دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزم خالد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے۔