لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہزیب رفیع کی عظیم جنگی شہادت: معرکہ حق کی شاندار داستان

لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہزیب رفیع کی عظیم جنگی شہادت: معرکہ حق کی شاندار داستان

معرکہ حق کے دوران، جب دشمن کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہزیب رفیع نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرٹلری یونٹ کی کمانڈ سنبھالی۔

 انہوں نے فوری طور پر اپنی فوج کو متحرک کیا اور دشمن کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائی۔6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب، دشمن نے اپنی جارحیت کو مزید بڑھاتے ہوئے، سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر لیفٹیننٹ کرنل رفیع نے فوری ردعمل ظاہر کیا۔ ان کی زیر کمان یونٹ کو حکم دیا گیا کہ وہ دشمن کے خلاف جوابی کارروائی کرے۔ انہوں نے نہایت مہارت اور حکمت عملی کے ساتھ اپنی یونٹ کو حرکت میں لایا اور بھرپور گولہ باری شروع کی۔ان کی قیادت میں کی گئی بروقت اور زبردست فائرنگ کے نتیجے میں، دشمن کے متعدد بریگیڈ اور بٹالین کے ہیڈکوارٹرز، ساتھ ہی مارٹر پوزیشنز کو بھی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ اس کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور ان کے حملے کو پسپا ہونا پڑا۔ فوجی ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہزیب رفیع کی زبردست گولہ باری نے معرکہ حق میں دشمن کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر، اپنے عزم اور حوصلہ کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگر دشمن آئندہ پاکستان کے حوصلے اور عزم کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گا، تو اسے اس سے بھی زیادہ سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کی شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کو سراہتے ہوئے، انہیں معرکۂ حق میں بہادری اور کارکردگی کے اعتراف میں تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔