معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں مریم نواز سکول اور ریسورس سینٹر برائے آٹزم کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں آٹزم سے متاثر بچوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حوالے سے تاریخی فیصلے کیے گئے۔اس اجلاس کا اہم نتیجہ یہ ہے کہ مریم نواز سکول اور ریسورس سینٹر برائے آٹزم ملک کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنے گا، جہاں خصوصی بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی اب بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ، آٹزم سینٹر میں بچوں کے لیے فری یونیفارم، فری اسکول بیگ اور پک اینڈن ڈراپ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، سکول اور ریسورس سینٹر میں آٹزم ٹیچر ٹریننگ پروگرامز اور ریسرچ کے لیے ریسورس سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ داخلوں کا عمل اور اسٹاف کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائے گی۔ مزید برآں، شام کی نشست میں، خود فنانسنگ پر آٹزم بچوں کو تھراپی خدمات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں سیکرٹریز برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ، پرائمری ہیلتھ، ایجوکیشن نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔