صدر ٹرمپ کی 80ویں سالگرہ، وائٹ ہائوس کے لان میں خونی پنجرہ سج گیا

14 فائٹرز اس پنجرے جس کو کلا کہا جاتا ہے، میں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کریں گے
واشنگٹن(آئی این پی )مریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 80 برس کے ہو گئے جبکہ وائٹ ہائو س میں وہ خونی پنجرہ بھی سج گیا ہے جہاں سالگرہ پر مقابلہ ہو گا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پہلے معمر ترین صدر بھی ہیں وائٹ ہائو س کے لان میں پہلی بار کسی کی سالگرہ پر ایسا مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یو ایف سی فریڈم 250 کے ایونٹ میں 14 فائٹرز اس بڑے پنجرے جس کو کلا کہا جاتا ہے، میں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔یہ ایونٹ 250 ویں یوم آزادی کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس پر 60 ملین ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم اتفاقا یہ لمحمہ ایک ایسے وقت میں آ رہا جب صدر ٹرمپ نویں دہائی میں قدم رہے ہیں۔ناقدین ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اس ایونٹ کو درست قرار نہیں دے رہے اور ان کا اشارہ ایران جنگ کی طرف ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی لہر آئی ہے۔صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کی سالگرہ کے ہی روز ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں البتہ ایران نے اسی وقت کی تصدیق نہیں کی ہے۔وائٹ ہائو س کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے اخراجات یو ایف سی خود برداشت کر رہی ہے۔یو ایف سی کے چیف کونٹینٹ آفسیر گریگ بورساری نے کھیل اور سیاست کو آپس میں ملانے کے تاثر کو مسترد کیا اور کہا کہ ہم اس کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کا جشن منانے کے لیے ایک ناقابل یقین اور انتہائی منفرد موقع ملا ہے۔ ایونٹ میں حصہ لینے والے چند نمایاں فائٹر براہ راست اوول آفس کے باہر پہنچے ہیں اور تاریخی لان سان لان کی طرف جائیں گے، یہ آٹھ کونوں سے بنا ہوا ایک پنجرہ نما میدان ہے، جس کے اردگرد چار ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔