واشنگٹن(آئی این پی )امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وائٹ ہائو س کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد اچانک لاک ڈائون لگا دیا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ وائٹ ہائوس کے قریب جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک،مشتبہ مسلح شخص گرفتار