عالمی تبلیغی اجتماع جاری اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ نے کا حکم دیتا ہے مولانا ابراہیم دیولہ

دنیا کی رنگینوں میں گم ہونے والو آخرت کی فکر کرو جس نے اللہ سے دل لگا لیا اللہ تعالی اس کیلئے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے:مولانا احمد لاٹ دامت
انبیاء کرام کے بعد تبلیغی جماعت دنیا کے کونے کونے میں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے میں مصروف عمل ہے:مولانا اسماعیل گودھر ا کا خطاب
     رائیونڈ( یواین پی) رائیونڈ بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع گذشتہ روز سے شروع، ملک بھر سے لاکھوں مندوبین کی شرکت،گذشتہ روز بعد نماز مغرب  مولانا احمد لاٹ دامت برکاتہم العالیہ انڈیا نے اپنے بیان میں فرمایا اللہ تعالی نے تمام نبیوں میں امت محمدی کو افضل اور اشرف المخلوقات قرار دیا کیونکہ یہ اللہ کے دین اور سنت نبوی کو دوسروں تک پہنچانے والے ہیں اور یہی نبیوں کا شیوا ہے، کامیابی چاہتے ہو تو نمازی بن جاؤ اسی میں کامیابی ہے، پنڈال میں جمع ہونے والے تمام مسلمان خالص اللہ کی رضاء اور خوشنودی کے لیئے جمع ہورہے ہیں میرے بھائیوں دین سے ردگردانی ہماری مشکلات کا سبب ہیں دنیا کی رنگینوں میں گم ہونے والو آخرت کی فکر کرو جس نے اللہ سے دل لگا لیا اللہ تعالی اس کے لیئے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے قبر کے عذاب سے ڈرو اور اسغفار کرو کل اللہ کے پاس خالی ہاتھ جانے کی بجائے کوئی نیک کام کرلو تاکہ اپ کی مغفرت کا سامان بن سکے، جمعۃ المبار کے خطبہ میں مولانا اسماعیل گودھرا نے کہا  انبیاء کرام کے بعد تبلیغی جماعت دنیا کے کونے کونے میں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے میں مصروف عمل ہے جو لوگ یہاں موجود ہیں وہ بھی اس کا حصہ ہیں انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ عام کرنے اپنے اہل خانہ کو رزق حلال کمانے اور کھلائے اپنے بچوں کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرانے پر زور دینے والا ہی سچا اور پکا مسلمان ہے ، نام کے مسلمانوں کو دائرہ اسلام میں لانا ہی ہماری ذمداری ہے، بعد نماز عصر حضرت مولانا ابراحیم دیولہ نے فرمایا اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ نے کا حکم دیتا ہے اور توڑ سے بچنے کی تلقین کرتا ہے،اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں نجات ممکن نہیں، اللہ سے دوستی کرلیں ساری مشکلات سے نجات مل جائے گی،