دعا کو مت چھوڑیں،نہ ہی اللہ سے کبھی نا امید ہوں،اللہ تو لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا لوگ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں ،مولانا عبیداللہ خورشید
اختتامی دعامولانا ابراحیم دیولہ آف انڈیانے کروائی،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم ،محصور مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں
رائیونڈ (یواین پی ) رائیونڈ سالانہ بین الا قوامی2024 کاعالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آہوں، سسکیوںاوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ،اختتامی دعامولانا ابراحیم دیولہ آف انڈیانے کروائی،دعا صبح8/30بجے شروع ہو کر 8بجکر53منٹ پر ختم ہوئی,دعا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم ،محصور مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں ، بعد نماز فجر حضرت مولانہ عبیداللہ خورشید نے رشدو حدایت میں کہا کہ ملک کو نفرتوں کی تیز آندھیوں سے بچا نے کے لیئے سب سے بڑا میزائل دعا اور اللہ سے تعلق جوڑتی ہے، اسلام تلوار سے نہیں اخلاق سے پھیلا ہے میرے بھائیو دعا اللہ کے ساتھ تعلق کی وضاحت کرتی ہے ، دعا کو مت چھوڑیں اور نہ ہی اللہ سے کبھی نا امید نہ ہوں ، اللہ تو لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا لوگ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں ،اللہ سے مدد طلب کرتے رہو دنیا اور آخرت میں سر خرو ہوجاو¿ گے، اس پنڈال کا مقصد جو تم نے سنا اور جو تم نے دیکھا اس کو دوسروں تک پہنچائیں ،تشکیل پانے والی جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو رہی ہیں، حضرت مولانا ابراحیم دیولہ نے رقت آ میز دعا کا آغاز 8 بجے ہوا لاکھوں مسلمانوں کا ایک ساتھ ہاتھ اٹھانے کا روح پر منظر قسمت والوں کو دیکھنا نصیب ہوتا ہے،دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے، اے اللہ اس پنڈال میں آنے والے لاکھوں مسلمانوں کے اہل خانہ کی حفاظت فرما اور کی واپسی خیرو آفیت سے فرما، اے اللہ تبلغی اقابریں کو صحت عطا فرما جو دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں انکی قبروں کو منور فرما اے اللہ تو ہر چیز پر قادر ہے ،مسلمان ملکوں میں اتحاد اور امن کی فضا پیدا کر دے، اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کو فتح اور مسجد اقصی کو یہودو ہنوز سے پاک کردے، اے اللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے، اے اللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی اپنے غیب کے خزانہ سے فرما اورغائبی اسباب پیدا فرما،ب اے اللہ بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما، صاحب اولاد کی اولادوں کو والدین کی خدمت کرنے والا بنا دے،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما، اے اللہ تو اپنی قدرت سے پاکستان کی مساجد کو آباد فرما اور گناہگاروں کی بخشش فرماکر دین کی طرف موڑ دے، اے للہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما، اے للہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے ، اے للہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضا بنا دے،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اجتماع کی محنت کرنے والوں کی محنت کو قبول فرما،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی،شرکاءاشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی اور بخشش مانگتے رہے۔ عالمی تبلیغی اجتما ع کے آخری روز شرکاءکی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کرگئی،اجتماع گاہ میں شریک غیر ملکی مہمان دوسرے مرحلے میں شرکت کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے، ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دعوت وتبلیغ کیلئے وقف کرنے کی تشکیل کرائی،دوسرے مرحلہ میں تبلیغی مرکز تعلیم سے فارغ ہونے والے 200 سے زائدطالب علموں کی دستار بندی اور ازدواجی بندہن ، حسب روایت تعلیم سے فارغ ہونے والے طالب علموں اور طالبات کے امیر جماعت مولانا نذالرحمان، اور حضرت مولانا ابراحیم دیولہ اجتماعی نکاح پڑھا ئے اور ان کو ضروریات اندگی کی ہر اشیاءجہیز سمیت دیکر اپنی نیک تمناو¿ں کے ساتھ رخصت کیا ،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،جگہ جگہ پر پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے، زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سکیورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی۔