تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ امت کی مشکلات کا سبب اللہ تعالی کے احکامات سے رد گردانی ہے مولانا اسماعیل

 نیک کام کو اپنا مشن بناؤ یہ ہمار ے آقا کا مشن ہے، جو دنیاکی رنگینیوں میں گم ہے وہ اللہ کے احکام سے بھی غافل ہے:مولانا ضیاالحق
مسلمان بھائیو جو نیکی کی طرف بلائیں، بھلائی کا حکم دیں وہی فلاح پائیں گے :عبیداللہ خورشید  کا اجتماع کے شرکاء سے خطاب
 رائیونڈ( یواین پی) رائیونڈ بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرے مرحلے میں علمائے کرام کے مختلف اوقات میں بیان، بعد نماز مغرب مولانا ابرا حیم دلولہ نے فرمایا احکام باری تعالی اور سنت نبوی کی پیروی کی تلقین دعوت تبلیغ کا بنیادی مقصد نبی کی محنت کے لیئے لوگوں کو پکا سچا مسلمان بنانا اور دلوں میں اللہ کا دین نقش کرنا ہے اور دین کی دل میں طلب رکھنے والے اہل ایمان والوں کو احکام باری تعالی سے اگاہی ہے جس جوان نے اللہ کے راستے میں اپنی جوانی کو بوڑھا کیا(یعنی جوانی) سے بڑھاپے تک اللہ کے راستے کی جدوجہد کرتا رہا تواس کے لیئے یہ بڑھاپہ قیامت کے دن نور ہوگا،امت کی مشکلات کا سبب اللہ تعالی کے احکامات سے رد گردانی ہے،  دنیا کی بجائے آخرت کے لیئے کچھ اکٹھا کرلو کل قیامت والے دن اللہ کو کیا جواب دوگے،عبیداللہ خورشید نے بیان میں کہا کہ مسلمان بھائیوں جو نیکی کی طرف بلائیں، بھلائی کا حکم دیں وہی فلاح پائیں گے احکام باری تعالی، انسان ماں کے پیٹ سے آکر قبر کے پیٹ کی طرف دوڑ رہا ہے قبر ایک اندھیری تنگ کوٹھڑی ہے اس میں جانے سے قبل روشنی ساتھ لے جانے کے لیئے صرف نماز ہی روشنی کر سکتی ہے، مولانا ضیاء الحق نے کہا کہ نیک کام کو اپنا مشن بناؤ یہ ہمار ے آقا  کا مشن ہے، جو دنیاکی رنگینیوں میں گم ہے وہ اللہ کے احکام سے بھی غافل ہوگیا، اے مسلمان بھائیوں جو نیکی کی طرف بلائیں، بھلائی کا حکم دیں وہی فلاح پائیں گے‘ جمعۃالمبارک کے خطبہ میں حضرت مولانااسماعیل گودھرا نے کہا کہ امت کی مشکلات کا سبب اللہ تعالی کے احکامات سے رد گردانی ہے،دنیا فانی کی بجائے ابدی زندگی کی فکر کرو میرے بھائیوں اللہ والے بنو اور دوسروں کو بھی بناؤ ، نمازی بنو اور نمازی بناؤ اور پھر پڑوسیوں اور پھر گلی محلوں کے بعد شہر شہر اس نیک کام کو اپنا مشن بناؤ یہ ہمار ے آقا محمدکا مشن ہے اس مشن میں ہی ہماری نجات ہے، آج بھی لاکھوں مسلمان صر ف نام کے مسلمان ہیں ان کوپکا اور سچا مسلمان بنانے کا مشن کی تکمیل تبلیغی جماعت کر ہی ہے ،