خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کی کنجی ہے: آصفہ بھٹو

 دنیا میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کو سراہتے ہیں
کراچی(آئی این پی)خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ مملکتِ بحرین کی بصیرت افروز قیادت اور اس کے بامعنی اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، شہزادی سبیکہ بنتِ ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ برائے خواتین کی بااختیاری کی تقریب میں شرکت باعثِ اعزاز ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کو سراہتے ہیں، یہ ایوارڈ خواتین کی شمولیت، انصاف اور مواقع کی نمائندگی کرتا ہے۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ یہ پائیدار ترقی کے دروازے کھلنے کی کنجی ہے،