خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں سڑک منصوبوں کا افتتاح کر دیا
بے نظیرآباد(آن لائن)خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں سڑک منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔سلطان موری اور کرنل موری کے قریب سڑکوں کی بحالی اور توسیعی منصوبوں کا افتتاح کیاگیا۔خاتون اول نے مہران ہائی وے باندھی سے ساٹھ میل اور کرنل موری میں 3 چک روڈ ے بحالی منصوبے کا افتتاح کردیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے باندھی سلطان موری روڈ سے چک3 تک سڑک کی بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کردیا۔منصوبوں کا مقصد علاقائی رابطہ بہتر کرنا اور مقامی آبادی کی آمدورفت کو سہل بنانا ہے ۔مہران ہائی وے سے منسلک 27 کلومیٹر سڑک مکمل738 ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ مکمل کی گئی ۔ایگزیکٹو انجینئر صوبائی ہائی وے، شہید بینظیرآباد، عاصم علی ابڑو نے خاتونِ اوّل کو منصوبوں پر بریفنگ دی اوربتایا کہ باندھی سلطان موری روڈ سے چک3 تک سڑک کی بحالی کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے، 17 کلومیٹر طویل یہ سڑک 13 دیہات کی تقریباً 12 ہزار آبادی کو مستفید کرے گی،منصوبے کی لاگت 335.154 ملین روپے ہے، مہران ہائی وے باندھی سے ساٹھ میل اور کرنل موری میں 3 چک روڈ تک اور سلطان موری سڑک کی بحالی، بہتری اور توسیع کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، 27 کلومیٹرطویل منصوبہ 738.479 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بہتری پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے،شہید بے نظیر بھٹو کا وژن پسماندہ اور دیہی علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانا تھا، سڑکیں نہ صرف سفر کو آسان بناتی ہیں بلکہ تعلیم، صحت اور مقامی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتی ہیں، سڑک منصوبوں سے 39 ہزار افراد مستفید ہوں گے،کسانوں کو منڈیوں تک رسائی میں بڑی سہولت ہوگی۔