معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے دیرپا امن و امان بنیادی ضرورت،جعفر مندوخیل کی قلات حملے کی مذمت
کوئٹہ(آئی این پی )رنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم امن و امان کی صورتحال کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے کیوں کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے دیرپا امن و امان بنیادی ضرورت ہے۔قلات میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔گورنر مندوخیل نے دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔