سیاست میں تشدد اور انتشار کسی صورت برداشت نہیں:طلال چودھری

 سیاسی بنیادوں پر دئیے گئے استعفے  جمہوری نظام اور پارلیمانی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتے 
 پارلیمنٹ کے اختیارات اور سیاسی استحکام اولین ترجیح ہے:وزیر مملکت برائے داخلہ کا انٹرویو
جڑانوالہ (آ ن  لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری  نے کہا ہے  ملک میں سیاسی استحکام کا تسلسل، پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کا احترام اور تشدد و انتشار کی مکمل روک تھام حکومت کی قومی سطح کی سب سے بڑی ترجیحات ہیں کیونکہ کوئی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت اگر تشدد کا راستہ اختیار کرے تو وہ نہ سیاست کر سکتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کے تسلسل کی حقدار ہے،پارلیمنٹ اپنی آئینی حیثیت اور وقار کے ساتھ کام کرتی رہے گی اور سیاسی بنیادوں پر دئیے گئے استعفے نہ تو جمہوری نظام کو متاثر کرسکتے ہیں اور نہ ہی پارلیمانی عمل میں کوئی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔یہاںآ ن  لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پیرفیض رسول رضوی کے بے لوث اعلان حمایت پر دلی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے الیکشن میں ان کے بھائی بلال بدرچودھری کی حمایت کا کھل کر اعلان کیا۔