آرمی چیف کی ایک آوازپرہم لبیک کہیں گے،دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنگے
میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر،خالدجعفری،ایئروائس مارشل (ر)فہیم ارشدودیگر کی نیوز کانفرنس
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے دفاع کیلئے تیارہیں، آرمی چیف کی ایک آوازپرہم لبیک کہیں گے، بھارت کوکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دینگے۔پہلگام فالس فلیگ کے تناظرمیں ایکس سروس مین نے نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر نے کہا کہ ہم20لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندگی کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیاگیا، ہم متحدہیں اورافواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ ہم آج جوکچھ بھی ہیں، پاکستان کی وجہ سے ہیں، دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنگے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ایئر وائس مارشل (ر ) فہیم ارشد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ہماری فضائی صلاحیت اورمہارت کودنیامانتی ہے۔میجرجنرل(ر)خالدجعفری نے کہا کہ ہم پوری طرح تیارہیں، اس وقت بھی کسی بھی قسم کاٹاسک ہم پوراکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن ابھی سے نہیں ہورہابہت پہلے سے بھارت یہی کررہاہے،انڈیاکی اپنے ملک کیلئے ہی انکوائریزمیں ہی فالس فلیگ ثابت ہوا، پہلگام فالس فلیگ منصوبہ دنیاکے سامنے ناکام ہوگیاہے۔بریگیڈیئر(ر)محمدزرین خان نے کہا کہ کشمیریوں پرظلم وستم کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے، مکار انڈیاکیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ہم آرمی کیساتھ ہیں، ہم جہاد کیلئے ہرطرح سے تیارہیں۔میجر(ر)وسیم محمود کا کہنا ہے کہ تمام فالس فلیگ آپریشنز کشمیر میں ہی ہوتے ہیں، ہمارافوکس کشمیر کے مسئلے کوحل کرناہے، ہم پہل نہیں کرینگے لیکن اگر حملہ ہواتوایساجواب دینگے کہ دشمن کی نسلیں یادرکھیں گی۔