سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ دوڈاکو تھانہ بمبانوالہ اور سٹی پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ایس ایچ او بمبانوالہ نفری کے ہمراہ ملزموں عمرحیات اور حیدر علی کو تفتیش کیلئے لے جارہے تھے کہ دوملزموں نے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ساتھی ملزموں کی فائرنگ سے عمر حیات شدید زخمی ہواجو بعدازاں جاں بحق ہوگیا۔حیدر علی دو ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہواجو تھانہ سٹی پولیس کا سامنا ہونے پر معہ ہمرائیاں فائرنگ کرتا رہا فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزم حیدر علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک پایا گیا دونوں ملزم دیگر مقدمات سمیت پٹرولنگ پولیس ملازم کے قتل میں بھی ملوث تھے، ملزموں نے دوران ڈکیتی سید طیب نامی پٹرولنگ ملازم کو گولی مارکر شہید کر دیا تھا۔