ملزم ارسلان گلشن راوی پولیس کو دو سال سے مطلوب تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گلشن راوی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے 3ملزمان اور ایک اقدام قتل کا مفرور اشتہاری کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے 3ملزمان دانش عرف دانی حیدر اور محمد حسین کو گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزمان دانش عرف دانی، حیدر، اور محمد حسین سے 3پستول 30 بور بمہ گولیاں، نقدی اور 4موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،مزید گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کا مفرور اشتہاری دھر لیا،ملزم ارسلان عرف موٹا گلشن راوی پولیس کو دو سال سے مطلوب تھا،ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں