673ریکارڈ یافتہ اشتہاری و عدالتی مفرور پکڑے گئے

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران مجموعی طور پر 673ریکارڈ یافتہ اشتہاری و عدالتی مفرور پکڑے گئے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث 147عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ،مختلف مقدمات میں مطلوب 294اشتہاری اور 232عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر اضلاع میں بھی چھاپے مار کر 13اشتہاری گرفتار کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق محفوظ پنجاب پر عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا دیئے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، نقص امن کا سبب بننے والے اگر سلاخوں کے پیچھے ہوں توں شہر میں سکون ہو گا، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہری اپنے ارگرد نظر رکھ کر اپنا سماجی فرض نبھائیں۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ شہری جرائم پیشہ و مطلوب افراد کی اطلاع دے کر پولیس کی مدد کریں۔