5ٹرک سامان ضبط، 2مقدمات درج، کاہنہ ہسپتال کے باہر پارکنگ میں اوورچارجنگ پر2افراد گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹرس)اسسٹنٹ کمشنرز کی سخت نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 ٹرک سامان ضبط، 2 مقدمات کا اندراج اور 7 املاک سربمہر کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے کاہنہ نو ہسپتال کے باہر پارکنگ ایریا کی چیکنگ کی جہاں اوورچارجنگ پر 2 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کاہنہ مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 5 املاک سربمہر کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے دھرم پورہ بازار میں آپریشن کے دوران 6 ریڑھیاں اور 4 کا ئونٹرز ضبط کیے۔ علاوہ ازیں عبداللہ گل انٹرچینج پر کارروائی کے دوران 6 افراد گرفتار اور 5 ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی نے سگیاں اور شاہدرہ میں مویشیوں اور خانہ بدوشوں کا انخلا یقینی بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بیدیاں روڈ پر آپریشن کے دوران 5 کا ئونٹرز ضبط اور 15 سائن بورڈز ہٹائے۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے عمار سنٹر، ملتان روڈ پر آپریشن کے دوران ایک ٹرک سامان ضبط کیا اور موٹر وے پر جھگیوں کے 2 پوائنٹس کلیئر کیے۔